nyckidsrise-logo

نیو یارک کے نو عمر باشندگان کے لیے ڈالرز اور خواب

من جانب Staten Island برو پریزیڈنٹ ویٹو فوسیلا(Vito Fossella)، Bronxبرو پریزیڈنٹ وینیسا ایل جبسن (Vanessa L. Gibson)،Manhattan برو پریزیڈنٹ مارک لیوین(Mark Levine) ، Brooklyn برو پریزیڈنٹ انٹونیو رینوسو(Antonio Reynoso) ، Queens برو پریزیڈنٹ ڈونوون رچرڈز جونیئر(Donovan Richards, Jr)۔

ہم پانچوں کسی بھی مخصوص دن میں انتہائی مختلف زندگیاں گزار رہے ہوتے ہیں۔ جس دوران ہم میں سے ایک کسی چھوٹے کارروبار کا دورہ کر رہا ہوتا ہے تبھی دوسرا عوامی سلامتی کے وکلاء کے ساتھ ملاقاتیں کر رہا ہوتا ہے اور کوئی ڈسٹرکٹ آفس میں بیٹھ کر سوچ رہا ہوتا ہے کہ کس طرح ہاؤسنگ سے لے کر کچرا اٹھانے تک تمام امور سے متعلقہ حلقہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے۔ لیکن اگر ہم سچ کہیں تو ہم سبھی کے لیے حلقہ کی پسندیدہ سرگرمی ایک ہی ہے: اسکولوں کے دورے کرنا۔

دنیا میں کلاس روم کی متعدی توانائی کو مات دینے والی کوئی چیز نہیں ہے جہاں بچے علم حاصل کرتے ہیں، اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ میل جول کرتے ہیں اور ہمارے شہر کے ماہرین تعلیم کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ اور ہر بار، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ اگر چہ ہم لوگ مجموعی طور پر شہر کے 9 ملین نیو یارک کے باشندگان کی نمائندگی کرتے ہیں جو کہ ہمارے پورے شہر کی متنوع آبادی کو محیط ہے، ہماری ایک عمومی ترجیح ہے: اپنے بچوں کو ان کے خوابوں کی راہ پر ڈالنا۔

ہم اپنے حلقہ کے لوگوں سے روزانہ جو کچھ سنتے ہیں اور اپنے خود کے شخصی تجربات کی بنیاد پر، ہمیں معلوم ہے کہ اس کو حاصل کرنے کے لیے اعلی توقعات اور حقیقی وسائل دونوں درکار ہوتے ہیں۔ ہمیں بچوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ: خود پر بھروسہ رکھیں اور جان لیں کہ آپ کی کمیونٹی آپ پر بھروسہ رکھتی ہے۔ اور ہم اس کو ثابت کر سکتے ہیں۔

فی الحال پورے شہر میں ثبوت دیکھے جا سکتے ہیں: 70,000 سے زائد کنڈرگارٹن کے طلبہ نے اس تعلیمی سال میں اپنا NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ (NYC Scholarship Account) موصول کیا ہے۔ NYC محکمۂ تعلیم (Department of Education) اور NYC میئرز آفس آف ایکویٹی (Mayor’s Office of Equity) کے اشتراک سے، NYC Kids RISE کالج کے لیے بچت پروگرام (Save for College Program) کے ذریعہ، نیویارک سٹی میں کہیں بھی کسی بھی ڈسٹرکٹ یا چارٹر اسکول میں زیر تعلیم کنڈرگارٹن کے ہر طالب علم کے لیے ابتدائی $100 مختص کرکے اکاؤنٹس میں فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔

اس سے ان فیملیوں کی کل تعداد تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے جو نیو یارک سٹی میں کالج کے اسکالرشپ اور بچتوں کے پروگرام میں حصّہ لے رہی ہیں جس کی مجموعی تعداد تقریباً 145,000 ہے۔ 2017 میں کالج کے لیے بچت پروگرام کی شروعات کے بعد سے مجموعی طور پر $18.5 ملین حصّہ لینے والے طلبہ کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

اور اگر یہ جشن منانے کے قابل محسوس ہوتا ہے تو یہ واقعی ایسا ہی ہے! پانچوں بروز کے ایلیمنٹری اسکولوں نے نئے اندراج یافتہ خاندانوں کے لیے جنوری میں NYC اسکالرشپ ماہ کے حصّہ کے طور پر تقریبات، ورک شاپس اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا اور ان کی اپنے بچے کے نئے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹس کو فعال کرنے اور دیکھنے کی حوصولہ افزائی کی۔ South Bronx سے South Shore تک اور شہر کی ہر دیگر کمیونٹی میں، شخصی حاضری والے ورکشاپس اور دو بدو ملاقاتیں انجام دی گئی ہیں اور یہ دکھانے کے لیے کہ کس طرح طلبہ کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹس میں بچت وقت کے ساتھ بڑھتی ہے اپنے اسکول کے منی ٹری پوسٹر کو سجا کر پیش کیا گیا۔

یہ واقعی اہم ہے: تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایسے بچے جن کے پاس کالج کے لیے صرف $1 تا $500 کا بچت اکاؤنٹ ہو ان کے کالج میں اندراج کرانے کا امکان تین گنا زیادہ ہوتا ہے اور ان کے کالج کی تعلیم مکمل کرنے کا امکان چار گنا سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کو سمجھنا بالکل آسان ہے: اگر بچے اور ان کی فیملیاں جانتی ہیں کہ کالج ممکن ہے، یہ کہ ان کے آس پاس لوگ اور وسائل ہیں، تو وہ سپورٹ کی اس لہر پر سوار ہوں گے اور ایسا اقدام کریں گے جو اس یقین کی عکاسی کرنے والا ہو کہ وہ کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

ہمارے شہر کی فیملیوں کے لیے – جن کی ایک بڑی تعداد اب بھی COVID-19 کے ذریعہ پیدا کردہ اقتصادی مشکلات سے پریشان ہے – یہ جاننا ضروری ہے کہ ان کے ہم وطن نیویارک کے شہریوں کے پاس تعاون موجود ہے۔ یہی وہ مقصد ہے جس کے لیے کالج کے لیے بچت پروگرام شروع کیا گيا تھا: ایک آفاقی، کمیونٹی سے تحریک یافتہ ثروت سازی کا پلیٹ فارم۔ اس سے حکومت، اہل خیر اور مقامی کاروباری اداروں کے شرکاء کو تعاون کرنے میں آسانی ہوتی ہے تاکہ پبلک اسکول میں زیر تعلیم ہر بچہ بالآخر ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرے اور کالج اور کیریئر ٹریننگ کے لیے اس کے پاس ایک مالی اثاثہ ہو، نیز اپنی آمدنی اور ترک وطن کی حالت سے قطع نظر کامیابی کی بڑھی ہوئی توقعات ہوں۔ سیڈ اسکالرشپس، خاندانی بچتوں، کمیونٹی کی سرمایہ کاریوں اور ہر سطح سے فنڈنگ کے سرچشموں کو ملا کر، کالج کے لیے بچت پروگرام پبلک اسکول کے طلبہ اور کمیونٹیوں کے لیے بڑے اثاثے تعمیر کر سکتا ہے۔

لہذا، اگر آپ کے یہاں کنڈرگارٹن کا کوئی طالب علم ہے تو یہ nyckidsrise.org/activate پر آپ کے اپنے بچے کا NYC اسکالر شپ اکاؤنٹ فعال کرنے کا وقت ہے۔ (اور اگر آپ کے یہاں پہلے گریڈ کا کوئی بچہ ہے جس نے گزشتہ سال کوئی اکاؤنٹ حاصل کیا تھا تو اس کو بھی فعال کرنے کو یقینی بنائیں!) تین اساسی اقدامات میں سے یہ پہلا قدم اٹھانے کے لیے آپ اکاؤنٹ میں اضافی $25 موصول کریں گے اور آپ کے پاس وقت کے ساتھ زیادہ فنڈز وصول کرنے کے مواقع ہوں گے۔ اگر آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو اپنے اسکول کے پیرنٹ کوارڈینیٹر (Parent Coordinator) سے رابطہ کریں یا nyckidsrise.org/events پر کسی آئندہ ورچوئل ورک شاپ میں شرکت کریں۔

بالآخر بینک میں ڈالرز کا ہونا معنی رکھتا ہے۔ لیکن ہم لوگ اس خطیر رقم کو فراموش نہیں کر سکتے جو 70,000 نو عمر نیو یارک کے باشندگان ان اکاؤنٹس میں حاصل کر رہے ہیں۔ یہ شہر کے تمام زاویوں سے – آفسوں سے، سٹی ہال سے، مقامی کاروباری اداروں سے، Gray Foundation جیسے ہالز آف فنڈرز – سے حاصل ہونے والا اعتماد اور بھروسہ ہی ہے کہ ہم ان پر یقین کرتے ہیں اور مستقبل کے اپنے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں ان کی مدد کے لیے یہاں موجود ہیں۔

Stay Connected

Sign up to receive email updates and news from NYC Kids RISE