nyckidsrise-logo

محترم والدین یا سرپرست،

NYC Kids RISE کے کالج کے لیے بچت پروگرام (Save for College Program) میں خوش آمدید! آپ کے بچے کے پاس اب ایک مفت NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ (NYC Scholarship Account) ہے۔

کالج کے لیے بچت پروگرام ایک اسکالرشپ اور بچت پروگرام ہے جس سے NYC پبلک اسکول کے طلبہ کے کالج اور کیریئر کے مستقبل کو سہارا ملتا ہے۔ اس پروگرام کی شروعات کنڈرگارٹن میں ہوتی ہے۔ اپنی خاندانی آمدنی یا ترک وطن کی حالت سے قطع نظر آپ شرکت کر سکتے ہیں۔

کالج کے لیے بچت پروگرام میں مندرج ہونے کی معنویت کیا ہے؟

NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ – آپ کے بچے کے پاس ایک مفت NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ ہے! NYC Kids RISE ان کی طرف سے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ آپ کا بچہ اس اکاؤنٹ میں جمع رقم کا استعمال اپنی آئندہ تعلیم کے لیے کر سکتا ہے۔ اس کا استعمال ٹیوشن اور دیگر اہل قرار یافتہ تعلیم سے متعلق اخراجات کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اس کا استعمال ملک بھر میں اہلیت یافتہ دو اور چار سالہ کالجوں، ٹریڈ اور حرفتی اسکولوں اور اہل اپرینٹس شپ پروگراموں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

اپنا خود کا کالج اور کیریئر کے لیے بچت اکاؤنٹ کھولیں – آپ کی فیملی آپ کے بچے کے فائدہ کے لیے کالج اور کیریئر کے لیے کوئی بچت اکاؤنٹ کھول کر مربوط کر سکتی ہے۔ اس اکاؤنٹ کی مدد سے، آپ ان طریقوں اور رقوم میں بچت کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے مناسب ہوں۔ کالج کے لیے بچت پروگرام کے توسط سے متعدد بچت اکاؤنٹ کے اختیارات دستیاب ہیں۔ ہمارے پاس اپنی فیملی کے لیے درست انتخاب کرنے میں آپ کی مدد کے لیے وسائل موجود ہیں۔

اسکالرشپ انعامات اور میچ کردہ بچتیں آپ کی فیملی آپ کے بچے کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ کے لیے انعامات کی مد میں $200 تک موصول کر سکتی ہے۔ یہ پیسہ شروعاتی طور پر تفویض کردہ $100 کے علاوہ ہے۔ تین اساسی اقدامات کو مکمل کر کے پہلا $75 موصول کریں۔ ان اقدامات کو “3 بلڈنگ بلاکس” کہا جاتا ہے۔ آپ ہر ایک قدم کی تکمیل کے لیے $25 موصول کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچے کے کنڈرگارٹن سے فراغت کے بعد، آپ کے پاس میچ کردہ بچتوں کی مد میں $100 وصول کرنے کا موقع ہوگا۔

ورچوئل ایونٹس اور ورک شاپس – سال بھر منعقد ہونے والی ورچوئل ایونٹس اور ورک شاپس کے لیے اندراج کرانے کے لیے nyckidsrise.org/events ملاحظہ کریں۔ آپ اپنے اسکول سے بھی آئندہ تعلیمی سال میں اسکول میں انجام پانے والی تقریبات کے بارے میں دریافت کر سکتے ہیں۔

کمیونٹی اسکالرشپس آپ کی فیملی اب کالج کے لیے بچت پروگرام کمیونٹی کا حصہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی کمیونٹی اور پوری سٹی کمیونٹی اسکالرشپ مہموں کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کریں گی۔ ان فنڈز سے آپ کے بچے کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ میں تعاون حاصل ہوتا ہے۔

 

 

کارآمد وسائل:

ان اگلے اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کریں جنہیں آپ کالج اور کیریئر کی تربیت کے لیے اپنے بچے کے فنڈ کو بڑھانے کے لیے کالج کے لیے بچت پرگرام کے ساتھ اختیار کر سکتے ہیں۔ یہ سارا کا سارا مواد انگریزی، عربی، بنگالی، فرانسیسی، ہیٹین کریول، کوریائی، سمپلیفائیڈ چائنیز، ہسپانوی، اور روسی میں دستیاب ہے۔

  1. کالج کے لیے بچت پروگرام کی اساسیاتجو پروگرام کے بنیادی اجزاء کی وضاحت کرتی ہیں؛
  2. سفر کا پلانر پروگرام میں آپ کی فیملی کی پیشرفت کو ٹریک کرنے میں مدد کرتا ہے؛
  3. اکثر پوچھے گئے سوالات آپ کو در پیش ہو سکنے والے کسی بھی سوالات کے جواب دے سکتے ہیں؛ اور
  4. بلڈنگ بلاک 1 تکمیل کی جانچ فہرست اپنے بچے کے NYC اسکالرشپ اکاؤنٹ کو فعال کرنے اور دیکھنے کے لیے۔ اسے آن لائن فعال کریں اور $25 کا اپنا پہلا انعام حاصل کریں۔

اگر آپ کے پاس کوئی سوال ہو تو آپ: اپنے بچے کے اسکول سے رابطہ کر سکتے ہیں؛ ہماری NYC Kids RISE کی ہاٹ لائن کو 833-543-7473 پر کال کر سکتے ہیں؛ یا ہمیں [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔

آپ کے بچے کے مستقبل کے لیے ہم ایک ساتھ بچت کرنے کے واسطے آپ کے ساتھ شراکت کرنے کے لیے کافی پُر جوش ہیں! یہ محض شروعات ہے۔

آپ کا مخلص،

Debra-Ellen Glickstein
ایگزیکیٹو ڈائریکٹر
NYC Kids RISE

Stay Connected

Sign up to receive email updates and news from NYC Kids RISE